ناصر عباس شیرازی کی عدم بازیابی پر مجلس وحدت المسلمین کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی عدم بازیابی اور پنجاب حکومت کی ظالمانہ و جابرانہ اقدامات کیخلاف نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے،چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے،احتجاجی مظاہروں میں پنجاب حکومت کو سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی اغوا کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی دارالحکومت میں امامیہ کالونی، سمن آباد شباب چوک اور جامع مسجد اسلام پورہ حیدر روڈ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔