آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ہولوگرام ٹیکنالوجی استعمال کرنیکا فیصلہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ہولوگرام ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلہ میں آئندہ انتخابی مہم کے لئے ہولوگرام ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے ہولوگرام ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں موجود نقائص کو جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔