جڑانوالہ: رقم کا لین دین، چھری کے وار سے باپ قتل، بیٹا زخمی، حالت تشویشناک
فیصل آباد ، جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) 10 ہزار روپے کے جھگڑے پر معمولی تلخ کلامی پر 50 سالہ شخص کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ اسکا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انکے مابین تلخ کلامی ہوئی جس پر نوجوان نے دونوں باپ بیٹے پر چھری سے حملہ کر دیا جس سے باپ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ 24گ۔ب میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔