مانگا منڈی میں چرس دینے سے انکار پر دوست قتل
مانگامنڈی (نامہ نگار) نوجوان نے چرس دینے سے انکار کرنے پر اپنے دوست کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ محلہ پیر کالونی میں نوجوان علی حیدر اپنے دوست یاسر کے ہمراہ اس کے گھر میں بیٹھا ہوا تھا کہ یاسر نے مبینہ طور پر علی حیدر سے چرس مانگی اور اس کے انکار کرنے پر یاسر نے گولی مار کر علی حیدر کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش گلی میں پھینک دی تاکہ شک نہ ہو اور گھر کے کمرہ کو پانی سے دھو دیا۔ محلہ داروں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی اور یاسر کے گھر تک جاتے ہوئے خون کے قطروں سے اسے گرفتار کر لیا جس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔