باسکٹ بال گولڈ کپ کا فائنل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے منعقد ہونیوالا دوسرا کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید باسکٹ بال گولڈ کپ خیبر پختونخوا نے جیت لیا۔ جمعہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلکس کے جمنیزیم ہال میں دوسرے کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید باسکٹ بال گولڈ کپ کا فائنل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم کو48-31 سے شکست دیدی، فاٹا نے اسلام آباد کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، فائنل میں خیبر پختونخواکی ٹیم مخالف ٹیم پر چھائی رہی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر انکم ٹیکس لاہور سید مودود حسین جعفری نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔