ایف آئی اے نے سانحہ تربت کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ایف آئی اے نے سانحہ تربت کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 6 میں 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تربت میں فائرنگ کا واقعہ سرحد سے 175 کلومیٹر دور پیش آیا۔ 6 افراد کو کوئٹہ لے جانے والے سمگلرز کی شناخت ہوگئی۔