مشرقی سرحد سے مسلسل خطرات کے باعث حربی تیاریوں میں کائی کمی نہیں ہانے دین گے: آرمی چیف
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کنٹرول لائن سمیت مشرقی سرحد سے پاکستان کو مسلسل خطرات کا سامنا ہے جس کے باعث یہاں ہم اپنی حربی تیاری میں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کور کا دورہ کیا جہاں انہیں لائن آف کنٹرول، لائن آف ایکچوئل کنٹیکٹ پر موجودہ صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو فارمیشنز کی عملی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ دریں اثناء چین کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان ڈنگ یوان نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلہچسبی کے امور، خطہ میں سلامتی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ چینی خصوصی نمائندہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔