(سالٹ) نامی گروپ نے خبردار کیا تھا کہ امریکی کمیونیٹیز میں ’تشدد تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے
واشنگٹن(این این آئی) امریکا کی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جنوبی ایشیائی باشندوں پر ہونے والے متعصبانہ حملوں میں 58 فیصد جبکہ مسلمانوں پر ہونے والے پ±رتشدد واقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہاگیاکہ گذشتہ دنوں ساو¿تھ ایشین امریکن لیڈنگ ٹوگیدر (سالٹ) نامی گروپ نے خبردار کیا تھا کہ امریکی کمیونیٹیز میں ’تشدد تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں 33 لاکھ سے زائد مسلمان جبکہ 43 لاکھ سے زائد ایشیائی باشندے قیام پذیر ہیں، ایشیائی باشندوں کو امریکا کا سب سے بڑا نسلی گروہ سمجھا جاتا ہے۔ایف بی آئی کی جانب سے جاری جرائم کی رپورٹ کے مطابق 2015 کے بعد سے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں میں 19 فیصد جبکہ ہندو اور سکھوں پر ہونے والے متعصبانہ حملوں میں 10 اور 17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔امریکی خفیہ ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کو نفرت انگیز واقعات میں تاریخی قرار دیا جارہا ہے۔
امریکی تحقیقاتی ایجنسی