داو ر خان کنڈی کو تاحال پارٹی سے نہیں نکالا گیا‘شفقت محمود
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شفقت محمود نے کہا ہے کہ داو ر خان کنڈی کو تاحال پارٹی سے نہیں نکالا گیا تحریک انصاف میں داخلے اور اخراج کے باضابطہ اور طے شدہ طریقے موجود ہیں جمعہ کو سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شکایات پر داو ر خان کنڈی کا موقف جاننے کیلئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس دے رہے ہیں داو ر کنڈی پر پارٹی ڈسپلن سے انحراف ثابت ہوا تو ان کے خلاف پارٹی قواعد کی روشنی میں کاررروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ پارٹی قواعد کے سنگین انحراف کے مرتکب شخص کو پارٹی سے نکالا بھی جا سکتا ہے ۔