حکومت چاہے تو قبل ازوقت انتخابات کروا سکتی ہے‘ اعجاز الحق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ، حکومت چاہے تو قبل ازوقت انتخابات کروا سکتی ہے، قبل ازوقت انتخابات کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں حکومت کمزور نہیں جب تک حکومت کے پاس اکثریت ہے وہ مضبوط ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ کالیں رانا ثناء اللہ کو آئی ہیں، ہمیں نہیں آتیں، رانا ثناء اللہ ہی اس بات کی وضاحت کرسکتے ہیں۔