ایشز سیریز کے2میچز کیلئے منتخب آسٹریلوی اسکواڈ پر شدید تنقید
سڈنی (آئی این پی)آسٹریلیا نے ایشز 2017 کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے حیرانی کے ساتھ ساتھ شدید تنقید کی جارہی ہے۔23نومبر کو برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے حیران کن طور پر7سال بعد وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اسکواڈ میں اوپننگ بلے باز میتھیو رینزہا کی جگہ24سالہ کیمرون بینکروفٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ 34 سالہ شان مارش نے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر کے ٹیم میں جگہ بنائی جس کے بعد آل رانڈر گلین میکسویل کو ڈراپ کردیا گیا۔