فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ وائٹل5 نے جیت لی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) وائٹل فائیو نے کے سی سی اے زونI فضل محمود‘ نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میچ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں وائٹل فائف اور النور جیم خانہ کے درمیان کھیلا گیا۔ وائٹل فائف نے حریف ٹیم کو ایک آسان مقابلے کے بعد65 رنز سے شکست دی۔ وائٹل فائف نے پہلے کھیلتے ہوئے50 اوورز کے میچ میں10 وکٹوں ے نقصان پر 235 رنز اسکورکئے۔ اکبر بابر نے 48‘ سعد عالم نے 41 حسن محمود نے 29 اور تصور عباس نے 28 رنز بنائے۔ سنجے نے 3 وکٹیں لیں جواب میں النور جیم خانہ44 اوورز میں صرف170 رنزبناسکی۔ محمد زبیر نے 48‘احمد اقبال نے 42 رنز اسکور کئے۔ فہیم احمد اور یاسر حسین نے 3,3 وکٹیں لیں۔ فائنل میچ کے اختتام پر وائٹل فائف کے چیئرمین جاوید رضا نے انعامات تقسیم کئے۔ فہیم احمد کو بہترین بولر اور حافظ اسد بیگ کو بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ ملا۔