زون پانچ بی ڈویژن لیگ میں پاک اسٹودنٹس،قمر عباس کلب کی کامیابی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن زون پانچ بی ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپئن شپ میں ، قمر عباس سی سی نے صابر الیون کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ صابر الیون نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے، بلال خان55رنز،محمد بلال 30اورشاہد علی نے33رنز بنائے،پیٹر صادق نے تین،محمد عاصم،عمران جاوید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ قمر عباس سی سی نے حدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد توفیق نے شاندار نصف سینچری 78رنز اور حمزہ رضوی نے 43رنز بنائے۔محمد بلا ل ، محمد ریاض اور سید جاوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔،دوسرے میچ میں پاک اسٹوڈنٹس نے حیدری جم خانہ کو سات رنز سے شکست دی۔پاک اسٹوڈنٹس نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 213رنز اسکورکئے۔محمد زیشان 43،عقیل شریف 28،محمد زمان27اور رضوان اختر نے 25رنز بنائے، بلال احمد نے چار اور محمد سعد نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔حیدری جمخانہ 206رنز بناسکی۔برھان علی 33،بلال احمد34اور زوہیب بھٹی نے 34رنز بنائے،محمد زمان نے تین،حسان خان، کامران علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔