قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کے شیڈول کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سپرایٹ مرحلے کے تمام میچز حیدر آباد اور کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔ قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ 29 نومبر سے شروع ہوگا۔ قائد اعظم ٹرافی کا پانچ روزہ فائنل 20 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔ ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں لاہور ریجن بلیوز, لاہور ریجن وائٹس, سوئی سدر ن گیس , سوئی ناردرن گیس, واپڈا , حبیب بینک , کے آر ایل , یوبی ایل کی ٹیمیں شامل ہیں۔