بھارت میں خواتین کی پہلی آل انڈیا سیاسی جماعت قائم کردی گئی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں خواتین کی پہلی آل انڈیا سیاسی جماعت قائم کردی گئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق خواتین کو با اختیار بنانے، ان کے سماجی سیاسی قانونی اور دیگر حقوق کے تحفظ اور صنفی مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے مقصد سے بھارت میں پہلی بار آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی کے نام سے خواتین کی ایک آل انڈیا سیاسی جماعت قائم کی گئی ہے۔اس کا تصور سرکردہ خاتون تاجر، انسانی حقوق کی کارکن، اسلامی اسکالر اور ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے پیش کیا۔اور وہی اس کی آل انڈیا صدر ہیں۔انہوں نے نئی دہلی میں ایک نیوز کانفرنس میں پارٹی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد بھارتی خواتین کو بلا لحاظ مسلک، مذہب، علاقہ اور ذات برادری بااختیار بنانا اور انہیں معاشرے میں ایک باعزت مقام دلانا ہے۔
آل انڈیا