سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی‘100 انڈیکس31 پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں معمولی تیزی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 31.09 پوائنٹس کے اضافے سے 40844.40 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 27 ارب36 کروڑ47 لاکھ 1 ہزار616 روپے کا اضافہ رونماء ہواتاہم تجارتی حجم میں47کروڑ47 لاکھ98 ہزار547 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میںایک کروڑ89 لاکھ 11 ہزار470 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں معمولی تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 31.09 پوائنٹس کے اضافے سے 40844.40 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں29.86 پوائنٹس کی کمی سے 20662.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں109.85 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں173.10پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 31.03پوائنٹس کی کمی سے 14801پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ میں مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے178کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،149کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر11کروڑ56لاکھ20ہزار 930حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب49کروڑ 13لاکھ 96ہزار 25روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل84 کھرب 1ارب 59کروڑ 77لاکھ 28ہزار 592روپے سے بڑھ کر 84کھرب 28ارب 96کروڑ 24لاکھ 30ہزار 208روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ90لاکھ 1ہزار180حصص کا کاروبار ہوا۔