ناقص کارکردگی پر آٹھ وکیلوں سے کنٹریکٹ ختم کر دیا: ایم ڈی واسا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیزنے کہا ہے کہ واسا میں وکیلوں کی فوج ظفر موج ہے۔ انہوں نے ناقص کارکردگی پر آٹھ وکیلوں کیساتھ کنٹریکٹ ختم کرکے فارغ کرنے کا حکم دیااور ساتھ ہی تسلی بخش کارکردگی کے حامل وکیلوں کی پرفارمنس رپورٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا وہ اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں۔