افضل کھوکھر کا زیر تعمیر ماڈل بازار فاروق آباد کا دورہ
رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین ماڈل بازار ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے زیر تعمیر ماڈل بازار فاروق آباد کا دورہ کیا ،ایم پی اے سجاد حیدر گجر ان کے ہمراہ تھے۔ افضل کھوکھر نے کہا کہ فاروق آباد کا ماڈل بازار خوبصورتی کے لحاظ سے منفرد ہوگا ،یہاں پرجوائے لینڈ اورفوڈ کورٹ بنائی جائے گی۔