ترمیمی بل بحال ہونا خوش آئند ہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے امیر مولانا مفتی محمد حسن، مولانا نعیم الدین، قاری جمیل الرحمن اختر، قاری علیم الدین شاکر، پیر رضوان نفیس، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا سید ضیا الحسن شاہ، قاری عبدالعزیز و دیگر نے قومی اسمبلی کا الیکشن میں ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور ہونے اور شق 7 بی اور7 سی مکمل طور پر بحال کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیمی بل بحال کرکے اسلامیان پاکستان کے عقیدے، ایمان اورجذبات کی ترجمانی کی ہے۔