پاکستان اوپن ٹینس: محمد عابد، عقیل خان فائنل میں پہنچ گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مینزسنگل کے سیمی فائنل میں محمد عابد نے مدثر مرتضیٰ کو‘وسرے سیمی فائنل عقیل خان نے شہزاد خان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لیڈیز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے نور ملک جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اوشنا سہیل نے سارہ محبوب کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 کے کوارٹر فائنلز میں فرمان شکیل نے نعلین عباس کو، عبدالصمد اریجو نے محمد مہاتیر کو ، اشیش کمار نے حمزہ رومان کو ، حسن علی نے عبدالحنان کو ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا ۔ مینز ڈبلز کے کوارٹرفائنلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے احمد بابر اور یوسف خان کو، مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ نے عباس خان اور شاہد آفریدی کو، ایم وقاص اور ہیرا عاشق نے اسرار گل اور اکرام اللہ کو ہرایا۔