سردار گوپال سنگھ چاولہ کے والد کا انتقال صدیق الفاروق و دیگرکا اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سکھ گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردار گوپال سنگھ چاولہ کے والد انتقال کرگئے۔ ننکانہ صاحب میں ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق، شرائنز طارق خان، عمر جاوید اعوان، شرائز عمران گوندل، عتیق گیلانی، میاں عبدالقدیر، عامر حسین ہاشمی، سردار بشن سنگھ، فراز عباس، عبدالوحید خان و دیگر نے سکھ رہنما سردار گوپال سنگھ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔