شریف خاندان گھبرانے والا نہیں‘ بہادری سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہے: غفار ڈوگر
ملتان (سپیشل رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ ن لیگ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہی ہے شریف خاندان مقدمات کا سامنا کرنے سے قطعاً نہیں گھبرا رہا بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین ملک رمضان سوترک کی طرف سے چاہ کھوئی والہ این اے 148 میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیئرمین رانا ابراہیم مدنی حاجی سلطان بھٹہ‘ حاجی محمد سبحان بھٹہ‘ حاجی عامر بھٹہ‘ حاجی عارف سوترک‘ رانا فہد علی‘ رانا پرویز‘ ملک جاوید سوترک‘ چودھری عارف زکی‘ ملک طارق بھٹہ‘ حاجی اکبر بھٹہ‘ رانا راجد علی‘ ملک اے ڈی کھیڑا‘ جام رزاق بھی موجود تھے ملک عبدالغفار ڈوگر نے مزید کہا کہ قبل از وقت عام انتخابات کا واویلہ کرنے والوں کو آنے والے وقتوں میں ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی۔
غفار ڈوگر