حاجی اﷲ کا مہمان‘ اسی کے بلاوے پر فضیلت حاصل کرتا ہے: بیگم رضیہ سلطانہ
ملتان (لیڈی رپورٹر) ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کی صدر بیگم رضیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ حج مقدس عبادت اور دین اسلام کا بنیادی رکن ہے حاجی اﷲ تعالیٰ کا مہمان ہے اور اسی کے بلاوے پر اسے یہ فضیلت حاصل ہوتی ہے اور وہ در اقدس سے اﷲ کی رحمتیں نعمتیں بخششیں اور برکتیں سمیٹ کر لوٹتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہیلتھ پبلک سکول نشتر میں حجاج کرام کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کرن نور نے کلام اقبال حمد باری تعالیٰ و نعت رسول مقبول اسماءرحمن نے پیش کی۔ کلثوم زہرا نے حج کے تاثرات و جذبات سے معمور خصوصی کلام پیش کیا جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر کوثر سلطانہ نے حج کے تاثرات اور ادائیگی حج کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا تقریب میں فاریحہ جمشید‘ رابعہ ساغر ‘ شوکت ناز‘ سائرہ بانو‘ ڈاکٹر شمیم اشفاق ‘ ڈاکٹر فرزانہ تبسم‘ مسز قدسیہ خاکوانی‘ مسز امینہ غازی‘ راشدہ امین نے بھی خطاب کیا۔
بیگم رضیہ سلطانہ