طلبا اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے جدوجہد کریں: لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ
کوئٹہ (این این آئی)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ طلباء اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ ہنر کے حصول کے لئے جدوجہد کریں، پاک فوج نے آوران میں سکول، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، منی مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی سہو لیات زندگی میسر ہوں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو آوران کے دورے کے موقع پر طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، کمانڈر سدرن کمانڈنے آوران میں پاک فوج کے آپریشنل پہلوئوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ، گجار کے علاقے میں زلزلے سے تباہ ہونے والے نو بحال شدہ گرلز سکول کا دورہ بھی کیا اور طلبا ء سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پا ک فوج نے سکول کے لئے فرنیچر، 2سکول وین، فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی لیب اور ضلع میں تعلیم فراہم کر نے کے لئے دو پرائمری سکول بھی دوبارہ قائم کئے ہیں، پاک فوج نے اپنی مدد آپ کے تحت آواران میں منی مارکیٹ، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور رورل ہیلتھ سینٹر کے لئے ایمبولینس، مکمل میڈیکل آلات اور ادویات بھی فراہم کی ہیں۔
عاصم باجوہ