جھوٹ کی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ، پاکستان ہمارا ، ملکر اسے سنورانا ہے : شہباز شریف
لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا لیکن سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیا۔ 2018ء کے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو یکسر مسترد کر دیں گے ۔ جمعہ کو لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے نوارنا ہے ان کا کہنا تھا ترقی کا پہیہ روکنا عوام کی خدمت نہیں۔ الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔
شہبازشریف