Waqt News
Monday | December 09, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  • جنوبی افریقہ کی سیاہ فام حسینہ مس یونیورس بن گئی
  • ہالی ووڈ فلم فروزن ٹو کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج
  • عدنان صدیقی کی بانسری بجاتی ویڈیو کو صارفین کی پسندیدگی
  • اوسلو، ایوارڈ تقریب میں زارا نورکی پرفارمنس
  • کیلے کے آرٹ پیس پر مہوش حیات کا دلچسپ تبصرہ
  • سرگودھا ، ٹرین ڈمپر سے ٹکرا گئی، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق، ڈمپرڈرائیور فرار
  • کبیروالا میں ایک سال قبل اغوا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا
  • ذہنی مفلوج آج تک نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں:مریم اورنگزیب
  • کراچی ،بے بس شہری کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر تھانے میں بدترین تشدد
  • ملائشیا، رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 20 گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے
  • پوری فیملی سیاست میں آ جاتی ہے جو جمہوریت کی نفی ہے، بڑے مقصد کیلئے کشتیاں جلانا پڑتی ہیں: وزیراعظم
  • سعودی شہر الدرعیہ میں آرٹ نمائش
  • سعودی فضائیہ کے افسرکی فوجی اڈے پر فائرنگ اس کا ذاتی فعل تھا، ایف بی آئی
  • انٹر بینک : ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی
  • عراقی عدلیہ نے 2626 پرامن مظاہرین رہا کر دیئے، کئی شہروں میں طلباءکا احتجاج
  • فردوس عاشق کےالیکشن کمیشن کےخلاف متنازعہ بیان پرکیس کی سماعت16دسمبرتک ملتوی
  • کِم جونگ باز آ جاو، ورنہ سب کچھ کھو دو گے، صدر ٹرمپ کی دھمکی
  • جاپانی آنجہانی ڈاکٹر کا جسد خاکی ٹوکیو پہنچ گیا
  • نواز، شبہاز کے بعدمائنس مریم کی باری ہے: جہانگیرترین
  • سعودی عرب اور ایران میں حج معاہدے پر دستخط
  • پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈ ل:خواجہ برادران کےجوڈیشل ریمانڈ میں23 دسمبرتک توسیع
  • پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پر دستخط
  • شاہ سلمان سے خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
  • 'بی آر ٹی، مالم جبہ سکینڈل کے ریفرنسز تیار، ہواؤں کا رخ بدلنے لگا ہے،چند ہفتے میں دیکھیں گے:جاوید اقبال
  • یوکرین ، کالج میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
  • کشمیر میں کرفیو ،کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کئے جا رہے ہیں:مشعال ملک
  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • مسجد الحرام، پانی کے استعمال میں 65 فیصد کمی پر غور
  • عراقی فورسزکی داعش کے خلاف کارروائی، 11خفیہ ٹھکانے تباہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ

دھرنا آج ہر صورت ختم کرائیں: اسلام آباد ہائیکورٹ‘ حکومتی ڈیڈ لائن ختم‘ آپریشن کی تیاریاں

Nov 18, 2017 4:59 AM, November 18, 2017
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
دھرنا آج ہر صورت ختم کرائیں: اسلام آباد ہائیکورٹ‘ حکومتی ڈیڈ لائن ختم‘ آپریشن کی تیاریاں

اسلام آباد/ لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ وقائع نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو فیض آباد پر موجود مذہبی جماعتوں کے دھرنا مظاہرین کو آج (ہفتہ) تک ہٹانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شہری عبدالقیوم کی درخواست کی سماعت کی تو ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکیپٹن ریٹائرڈ مشتاق اور ڈی آئی جی آپریشن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے انتظامیہ کو ہدایات کیں کہ پُرامن طریقے سے مذاکرات یا طاقت کا استعمال کرتے ہوئے، جیسا بھی ممکن ہو اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج کو مظاہرین سے خالی کرایا جائے۔ جسٹس شوکت عزیز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک اختیارات کا استعمال نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اختیارات کے استعمال میں ناکام رہی ہے۔ انکا کہنا تھا ہر شہری اپنے آزادی اظہار کے حق میں اس بات کا خیال رکھے کہ اس سے دوسروں کو تکلیف تو نہیں ہورہی، ہمارے دین میں حکم ہے کہ جنگ کے دنوں میں بوڑھوں، بچوں، عورتوںکو کچھ نہ کہا جائے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ دھرنے میں شریک افراد نے پتھر جمع کر رکھے ہیں۔ سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے پاس 10 سے 12 ہتھیار بھی ہیں، دھرنے میں 1800 سے 2 ہزار افراد شامل ہیں جبکہ جمعہ کی نماز کے بعد یہ تعداد بڑھنے کا اندیشہ تھا۔ انتظامیہ کو آپریشن کیلئے چار سے پانچ گھنٹوں کا وقت درکار ہوگا۔ جمعہ کے بعد اندھیرا جلد پھیل جاتا ہے، اگر اندھیرے میں آپریشن کیا گیا تو نقصانات کا اندیشہ زیادہ ہے۔ بعدازاں عدالت نے اپنے حکم میں دھرنا ختم کرنے کیلئے مظاہرین کو آج (ہفتہ) تک کی مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کو رات 10 بجے تک کی ڈیڈلائن دی جسے دھرنے کے شرکا نے ماننے سے انکار کردیا، آج صبح آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔ دھرنا ختم کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ جو 3 صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ دھرنے کے باعث ملک کو بحران کی صورتحال میں دھکیلا گیا۔ تشویشناک بات ہے ضلعی انتظامیہ فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہی۔ جمعرات کے روز بھی ایک امید کے ساتھ آرڈر جاری کیا تھا۔ دھرنے کے شرکاء نے احکامات پر عمل کی بجائے غلیظ زبان استعمال کی۔ آج ہفتہ تک فیض آباد انٹرچینج کو مظاہرین سے خالی کرایا جائے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ 13روز سے انتظامیہ نے صرف کرکٹ تماشائی کا کردار ادا کیا۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ اس ضمن میں فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کی بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ دوسری طرف دھرنا دینے والی جماعتوں نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کیے جانے والے کسی بھی اقدام کے نتیجے میں مظاہرین کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ مظاہرین کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ عدالت عالیہ نے صرف ایک فریق کو سن کر حکم جاری کیا ہے۔ مظاہرین نے پاکستان کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔ مظاہرین نے ایک روز قبل ہی عدالت عالیہ کا حکم ماننے سے انکار کردیا تھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ انہوں نے دھرنا ختم کروانے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست سے طاقتور کوئی نہیں ہے۔ علاوہ ازیں دھرنے کیخلاف اسلام آباد کے شہریوں نے گزشتہ روز احتجاج بھی کیا۔ دوسری جانب عدالت کے حکم کے بعد وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ڈی سی اسلام آباد‘ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت اے آئی جی سپیشل برانچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے دھرنے کے شرکا کو آخری وارننگ دیدی اور انہیں خالی کرنے کا تحریری حکم نامہ بھجوا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا پرامن طریقے سے فیض آباد خالی نہ کیا گیا تو پھر آپریشن کیا جائے گا۔ پولیس اور ایف سی کے دستوں کو بھی الرٹ کردیا ہے۔ وزیرآباد سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اہلسنت کے زیراہتمام ریلی میں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان اقتدار میں بیٹھے قادیانیوں کے حمایتیوں کو نکال باہر کیا جائے، سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے ترمیم کرنے والوں کوفوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ پاکپتن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شیر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق م ذہبی جماعتوں کی ختم نبوت ریلی بائی پاس تا کلمہ چوک نکالی گئی۔ ادھر دھرنے کے قائدین کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری اور دیگر کو نامزد کیا گیا۔ عبدالقیوم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ دھرنے کے شرکاء نے عبدالقیوم کو اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھا۔ دھرنے کے شرکاء کیخلاف مقدمات کی تعداد 16 ہو گئی۔ وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے ایک بار پھر دھرنے میں شریک افراد کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری کے بعد ختم نبوت کا حلف نامہ اصل حالت میں بحال کردیا گیا ہے، دھرنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کی روایت قائم کی گئی۔ طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔ سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے مظاہرین نے حکومت کو دھوکا دیا، مظاہرین کے رہنمائوں نے کہا تھاکہ وہ دعا کرکے واپس چلے جائیں گے۔ اس موقع پر سینیٹر رحمن ملک نے پوچھا کہ حکومت بتائے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر کب تک عمل درآمد کرائیں گے؟ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ مظاہرین کو پارلیمینٹ کو طمانچہ نہیں مارنا چاہئے، دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم اور انتظامی حکم بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پارلیمنٹ کے اندر سے ہی کچھ لوگ طمانچہ مارنے والوں کے ساتھ ملے ہوتے ہیں۔ سینیٹر رحمن ملک نے وزیر مملکت کو یقین دہائی کرائی کے حکومت اس مسئلے کے حل کے لئے جو بھی کارروائی کرے گی کمیٹی اس کا ساتھ دے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکاء سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ منافرت اور انتشار کی جانب بڑھنے کی بجائے قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کریں اور حکومت کو طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کریں۔ پاکستان کی پارلیمنٹ ختم نبوتؐ کی محافظ ہے، دھرنے والوں کے مطالبہ سے بڑھ کر پارلیمنٹ نے تاقیامت ختم نبوتؐ کے قانون کو مؤثر بنا دیا ہے۔ خدارا لوگوں کے راستے کھول دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ، احتجاج سب کا بنیادی حق ہوتا ہے، سیاسی جماعتیں بھی یہ حق استعمال کرتی رہی ہیں لیکن عام شہریوں کو تنگ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دھرنا اس وقت ہوا تھا جب چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور چینی صدر کے دورہ کی تاخیر سے ملک کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ سی پیک تاخیر سے شروع ہوا اور ملک کو معاشی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا اور آج پھر دھرنا اس وقت ہو رہا ہے جب پیر کو اسلام آباد میں سی پیک کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے اور چین سے معزز شخصیات اس اجلاس میں شرکت کیلئے آ رہی ہیں۔ علاوہ ازیں قائد ایوان سینٹ راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلف نامے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پارٹی سربراہ نواز شریف کو دیدی ہے۔ رپورٹ میں کیا ہے یہ نواز شریف ہی بتا سکتے ہیں۔ حلف اور شق بی اور سی کا معاملہ مختلف کمیٹیوں اور ایوانوں میں زیر بحث آیا، کمیٹیوں اور ایوانوں میں اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ راجہ ظفر الحق نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے پہلی مرتبہ اعتراض سینیٹ میں سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اٹھایا۔ دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ فیض آباد دھرنا کے خاتمے کے لئے مذاکرات کو اولین ترجیح دی جائے جبکہ طاقت کا استعمال دوسرا آپشن ہو گا۔ سکھیکی سے نامہ نگار کے مطابق تحریک لبیک کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی میں علماء و اکابرین کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ ناموس رسالت کے نعرے درج تھے۔ لاہور سرگودھا روڈ پر تحریک ریلی نکالی گئی‘ قیادت پیر سید فیض الحسن شاہ‘ پیر سید ناظم علی شاہ‘ سید ضمیر الحسن شاہ اور علامہ منظور حسین نے کی۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق مسجد نورانی سے نماز جمعہ کے بعد ریلی قاری خالد چشتی اور میاں عطا الرحمن فاروقی کی قیادت میں نکالی گئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہاکہ ناموس رسالت پر اپنی جانیں بھی دینے کو تیار ہیں۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جناح پارک میں سینکڑوں مذہبی کارکنوں نے دھرنا دیا۔ لاہور میں بتی چوک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    May 21, 2018 | 15:55
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
متعلقہ خبریں
  • اسلام آباد ہائی کورٹ :پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ...

    Nov 27, 2019 | 15:04
  • اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے میں 7 افراد زخمی

    Oct 23, 2019 | 11:30
  • اسلام آباد ہائی کورٹ،فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق ...

    Oct 18, 2019 | 12:33
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:نوازشریف کی طبیّ بنیادوں پر رہائی کی ...

    Oct 25, 2019 | 11:49
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جنوبی افریقہ کی سیاہ فام حسینہ مس یونیورس بن گئی

    Dec 09, 2019 | 15:04
  • ہالی ووڈ فلم فروزن ٹو کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج

    Dec 09, 2019 | 14:55
  • عدنان صدیقی کی بانسری بجاتی ویڈیو کو صارفین کی پسندیدگی

    Dec 09, 2019 | 14:49
  • اوسلو، ایوارڈ تقریب میں زارا نورکی پرفارمنس

    Dec 09, 2019 | 14:41
  • کیلے کے آرٹ پیس پر مہوش حیات کا دلچسپ تبصرہ

    Dec 09, 2019 | 14:30
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • نازی آنٹی بھی خلد آشیانی

    Dec 09, 2019
  • ملائیشیا :میرا پہلا بیرون ملک سفر

    Dec 09, 2019
  • حقیقی شیر شاہ سوری تیری یاد آئی

    Dec 08, 2019
  • غیر فوجی کالم، غیر ضروری کالم ، غیر معمولی کالم ...

    Dec 08, 2019
  • بلاول اپنی حکومت سے کب پوچھیں گے؟؟؟؟

    Dec 08, 2019
  • 1

    مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فریقین کو جنگ بندی کرنا ہو گی

  • 2

    پاکستان نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کا زیادہ حقدار

  • 3

    ملکی معیشت کیلئے برآمدات میں اضافہ تاجروں کے مسائل کا حل ضروری

  • 4

    بنچ اور بار سے حوصلہ افزا امیدیں

  • 5

    عوام کو ریلیف ملے گا تو وہ احتساب کی عملداری کیلئے بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونگے

  • 1

    پیر ‘ 11 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 9 ؍ دسمبر 2019ء

  • 2

    اتوار‘ 10؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 8؍ دسمبر 2019ء

  • 3

    ہفتہ‘ 9؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 7؍ دسمبر 2019ء

  • 4

    جمعۃ المبارک‘ 8؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 6؍ دسمبر 2019ء

  • 5

    جمعرات ‘ 7؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 5؍ دسمبر 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • معاشرہ سماجی اقتصادی ابتری کی طرف گامزن

    Dec 09, 2019
  • صبر کن حافظ بہ سختی روز و شب

    Dec 09, 2019
  • سکھ نسل کشی ، منموہن کا بڑا اعتراف !

    Dec 09, 2019
  • نواز شریف …نوازشات اور بیماری کی تشخیص

    Dec 09, 2019
  • کشمیر پر بے حسی

    Dec 08, 2019
  • بے ثباتیِٔ زمانہ

    Dec 09, 2019
  • مجھ پہ احساں جو نہ کرتے تو یہ احساں ہوتا

    Dec 09, 2019
  • ایک فرشتہ صفت بیوروکریٹ‘ڈاکٹر محمد عارف

    Dec 09, 2019
  • بطل حریت ! مولانا ظفرعلی خان

    Dec 09, 2019
  • امریکہ، طالبان مذاکرات بحال

    Dec 09, 2019
  • 1

    شاہراہ خیابان جناح پر اوورہیڈ برج بنایا جائے

  • 2

    مانانوالہ اور گردونواح میں ڈاکے ،چوریاں،حکام نوٹس لیں

  • 3

    سماج دشمن عناصر کا مسکن

  • 4

    دین اسلام کا احترام

  • 5

    وزیراعظم کی کشمیریوں سے محبت

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۵)

  • 2

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ(۴)

  • 3

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۳)

  • 4

    کثر تِ دنیا سے اندیشہ(۲)

  • 5

    انوکھا سخی۔۔۔

  • 1

    مسلم لیگ

  • 2

     فرمان قائد

  • 3

    بے گناہ مسلمان

  • 4

    شرم

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    ارمغانِ حجاز

  • 4

    زمانہ

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    سعودی عرب، پورے خاندان کےلئے ایک فائنل ایگزٹ ویزا

  • 2

    یہ نہ ہُوا تو ’’کچھ نہ کچھ‘‘ ہو کر رہے گا

  • 3

    بھارت:بد اعتقادی کی انتہا،6سالہ بچے کو بھگوان کا درجہ دے کرپوجا شروع کر دی

  • 4

    اپوزیشن کی ’’مجبوریوں‘‘ سے لطف اندوز ہوتی عمران حکومت

  • 5

    روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 3

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 4

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 5

    ہریانہ:شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group