ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر نوشاد کا قاتل شاہد ڈانسر حیدرآباد سے گرفتار
حیدرآباد(نامہ نگار)حیدرآباد پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد کے قتل کیس میں ملزم شاہد ڈانسر کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم شاہد ڈانسر عادی مجرم ہے اور5 اکتوبر کو سینٹرل جیل سے دوہرے قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوا تھا اور اس نے25 اکتوبر کو ذاتی دشمنی کی بناءپر ڈاکٹر نوشاد کو قتل کیا۔ ملزم کے ساتھی کامران پپو عرف کریلا کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ گرفتار ملزم ایم کیو ایم پاکستان کا سیکٹر انچارج بھی رہ چکا ہے اور اس نے سلیم انقلابی کو قتل کیا تھا۔ ملزم کے خلاف پولیس مقابلے‘ ڈکیتی اور قتل کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈی آئی جی حیدرآباد نے ملزم شاہد ڈانسر کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کی سفارش بھی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قتل کے حوالے سے کسی عورت کا ذکر مناسب نہیں‘ اس لئے مزید تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔
شاہد ڈانسر گرفتار