ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کی سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے: علامہ عنایت اﷲ رحمانی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث ملتان کے ضلعی ناظم علامہ عنایت اﷲ رحمانی‘ جنرل سیکرٹری اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب قاری ہدایت اﷲ رحمانی‘ حافظ طاہر محمود نے کہا ہے کہ ہم ملک میں نفاذ اسلام کی جدوجہد پر امن طریقے سے جاری رکھیں گے۔ ملکی مسائل کا حل نفاذ اسلام میں مضمر ہے بہاول پور میں منعقدہ نفاذ اسلام و تحفظ ختم نبوت کانفرنس ملک میں نفاذ اسلام کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی حلف نامے میں ختم نبوت کے حوالے سے بل کی بحالی خوش آئند ہے مگر ختم نبوت میں ترمیم کے سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور میں آج شام کو کانفرنس میں سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر‘ وزیر مواصلات و مرکزی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم ‘ صدر اہل حدیث یوتھ فورس پکستان فیصل افضل شیخ‘ جنرل سیکرٹری عامر صدیقی‘ مولانا نعیم بٹ‘ ضیاءالحق جانباز‘ حافظ سلمان اعظم سمیت دیگر ملک بھر سے رہنما و علماءکرام خطاب کرینگے۔ جس میں شرکت کے لئے ملتان مرکز ابن قاسم سے دن 11 بجے قافلہ روانہ ہو گا۔
عنایت اﷲ رحمانی