نوائے وقت سروس
جمعیت علما ئے پاکستان کلر سیداں
کا تعزیتی اجلاس
کلر سیداں(نامہ نگار) جمعیت علما ئے پاکستان کلر سیداں کا اجلاس زیر صدارت راجہ ازرم حمید منعقدہوا جس میںجے یو پی کے نوجوان ترجمان حسنات احمد قادری کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حسنات قادری جے یو پی کا گرا ں قدر سرمایہ تھے جنہوں نے خود کو مولانا شاہ احمد نورانی کے افکار کے لیے پیش کر رکھا تھا ان کی وفات سے جے یو پی ایک جانثار کارکن سے محروم ہوئی ہے۔اجلاس میں مرحو م کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
اظہار تعزیت
گوجرخان (نامہ نگار)راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، راجہ ضیاء الحق، چوہدری اویس، چوہدری طیب ، آصف محمود نے پریس فوٹو گرافر چوہدری یعقوب کی اہلیہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی اور تعزیت کااظہار کیا ہے۔
فرسٹ ایڈ اور ڈیفنسیو
ڈرائیونگ ٹرینگ کیمپ
کھیوڑہ (نامہ نگار) البیرونیکا لج پنڈدادنخان میں آئی سی آئی سوڈا ایش،ریسکیو 1122 پنڈدادنخان اور ٹریفک پو لیس کے زیر اہتمام فرسٹ ایڈ اور ڈیفنسیوڈرائیونگ ٹرینگ کمیپ کا انعقاد ہوا جس میں طلبا کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں آئی سی آئی سوڈا ایش ہیلتھ ،سیفٹی،انوائرمنٹ منیجر رانا جمشید ،ارشد محمود انچارج 1122پنڈدادنخان ، سیفٹی سپروائزر آئی سی آئی مصدق حسنین، محمد آصف،پرنسپل البیرونی کالج نزہت رانجھا اور فرمان شاہ ٹریفک پولیس کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
غریب اور نادار بچوں میں جرسیاں تقسیم
حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل ملک جاوید نے شہر کی معروف کاروباری شخصیت محمد عارف کے تعاون سے سینکڑوں بچوں میں جرسیاں تقسیم کیں اس حوالے سے گزشتہ روز پرنسپل نے 2سو سے زیادہ غریب بچوں کو جرسیاں فراہم کر دیں تاکہ سردی کی شدت سے بچے محفوظ رہ سکیں ۔
سید ساجد احمد شاہ میموریل ٹرائنگولر ٹی ٹونٹی
کر کٹ ٹورمنٹ19نومبر سے شروع ہو گا
سنجوال کینٹ (نامہ نگار) چیئر مین یونین کونسل مر زا سید جمشید افتخار شاہ ، صدر پی ٹی آئی مر زا سید شاہد امتیاز شاہ عر ف شہد ی شاہ کے بھائی اور السید فر ینڈ ز الیون مر زاکے کپتان سید عاد ل شاہ کے ماموں سید ساجد احمد شاہ (مر حوم )کے نام سے منسوب سید ساجد احمد شاہ میموریل ٹرائنگولر ٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورمنٹ کا آغاز 19نومبر بر وز اتوار یوتھ کرکٹ کلب اٹک اور لسید فر ینڈ ز الیون مر زاکے مابین میچ سے ہو گاان خیالات کا اظہار سید ساجد احمد شاہ (مر حوم )کے بھانجے ٹورنامنٹ آرگنا ئز ر عاد ل شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی کسان ممبر ضلع کونسل اٹک ملک حمید اکبر خان جبکہ مہما ن عزیز سابق سیکرٹری ڈی سی اے اٹک محمدفاروق فو قی اور راولپنڈی ریجن کے سپر سٹار بیسٹ مین سید نجم الحسن بخاری ہونگے ۔
حافظ سجاد قمر کے برادر نسبتی
کے لیے اجتماعی دعااتوار کو ہوگی
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) ممتاز سماجی راہنما چوہدری محمد ارشاد کے صاحبزادے ‘ چوہدری سفیر کے بھائی اور وفاقی وزیر مواصلات کے سیکرٹری پروفیسر حافظ سجاد قمر کے برادر نسبتی چوہدری ساجد قمر کے ایصال ثواب کے لیے 17 نومبر بروز اتوار صبح 11 بجے ان کی رہائش گاہ پیپلز کالونی میں دعائیہ نشست ہوئی۔ قرآن خوانی اور ذکراذکار کے بعد مرحوم کے درجات کی بلند کے لیے اجتماعی دعا کی جائے گی۔
حکیم عبدالروف کیانی کی دوبئی روانگی
راولپنڈی ( پ ر) ممتاز علم دوست شخصیت پرنسپل دی رول سکول سسٹم گوجرخان پروفیسر حکیم عبدالروف کیانی دو ہفتہ کے دورے پر دوبئی پہنچ گئے وزٹ کے دوران وہ حکمت سے متعلق ریسرچ پیپرز پڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
بیس کالج واہ کینٹ کی تقریب میں
مہمان خصوصی خان سرور خان ہوں گے
واہ کینٹ( پ ر) بیس کالج واہ کینٹ کے تحت دو روزہ تقریبات کے آخری دن آج صبح دس بجے مقامی کمیونٹی ہال میں خصوصی پروگرام منعقد ہوگا پرنسپل عاشق حسین کے مطابق مہمان خصوصی ایم این اے خان سرور خان اعلی کارکردگی کے حامل طلباء وطالبات میں انعامات واسناد تقسیم کریں گے۔
مجلس عزاء
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیگم آقا زیدی کیرانوی‘ عزاء خانہ گلدستہ سادات 218/A جی سیون تھری فور اسلام آباد میں بسلسلہ وصال جناب رسولؐ خدا اور شہادت حضرت امام حسنؑ مجلس عزا برائے مستورات 28 صفر المظفر بروز ہفتہ صبح نو بجے ہو گی۔ فاخرہ سجاد خطاب کریں گی۔ بعداز مجلس کنیزان زینب پرسہ داری کریں گی۔
٭۔ ام البنین ڈبلیو ایف‘ گرلز گائیڈ‘ سکینہ جنریشن و انجمن دختران اسلام کے زیر اہتمام 28 صفر بروز ہفتہ صبح ساڑھے 9 بجے مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میں مجلس عزا منعقد ہو گی۔ جس سے خطیبہ رئیسۃ الحفاظ زینب علویہ خطاب کریں گی۔
٭۔ وصال النبیؐ اور شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کے موقع پر متولی مسجد و امام بارگاہ دربار شاہ پیارا سید قاسم علی شاہ کاظمی کے زیر اہتمام مجلس عزا 28 صفر 18 نومبر بروز ہفتہ گیارہ بجے دن عظیم الشان جلوس تابوت حضرت امام حسن مجتبیٰ عزاخانہ سید کرم حسین شاہ سے برآمد ہو گا۔ جس کے بعد ملک ہاؤس میں مجلس عزا سے علامہ آصف رضا علوی اور ذاکر ذریت عمران شیرازی خطاب کریں گے۔
٭۔ سالانہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰ سید توصیف حسین شاہ کاظمی‘ سید عقیل عباس کاظمی ایڈووکیٹ 29 صفر بروز اتوار گیارہ بجے دن امام بارگاہ قصر کاظمیہ جسول سیداں راولپنڈی میں ہو گی۔ علامہ آغا علی حسین نجفی‘ علامہ سید قمر حیدر زیدی اور دیگر ذاکرین خطاب کریں گے۔ قبل ازیں جلوس تابوت برآمد ہو گا۔
سالانہ قدیمی جلوس
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) 28 صفر کا سالانہ قدیمی جلوس آج بروز ہفتہ دن گیارہ بجے حویلی ناظم حسین کاظمی سے برآمد ہوگا، جلوس پھول کاظمی اور صدا کاظمی کی رہائش گاہوں اور پشاور روڈ سے ہوتا ہوا شام دربار شاہ پیارا پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی قیادت گدی نشین شاہ پیارا متولی مسجد و امام بارگاہ واصف حسین کاظمی کرینگے، تمام مومنین سے شرکت کی اپیل ہے، جلوس کے اختتام پر خصوصی دعا کی جائے گی۔
پیر سید خلیل حسین میموریل فری میڈیکل کیمپ کل منعقد ہو گا
کوٹلی ستیاں (پ ر) پیر سید خلیل حسین شاہ (سوہاوہ شریف) میموریل فری میڈیکل کیمپ زیرانتظام چیئرمین لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید سعادت حسین شاہ سعاح ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) 19 نومبر 2017 ء بروز اتوار بمقام پرائمری سکول مین بازار کوٹلی ستیاں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جس میں مختلف ماہر امراض کے ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ و تشخیص کریں گے اور مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ای سی جی اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
بلدیہ کلر سیداں کا غیر رسمی اجلاس
کلر سیداں(نامہ نگار)بلدیہ کلر سیداں کا غیر رسمی اجلاس بعد نمازجمعہ منعقد ہوا جس کی صدارت چوہدری ضیارب منہاس نے کی ،اجلاس میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کے علاوہ ارکان نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں ٹیکسوں کے نفاذ کے لیے مختلف تجاویز پر بحث کی گئی اور آخر میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ کلر سیداں کو این اے پچاس مری سے منسلک نہ کیا جائے اور ہمیں حسب سابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ سے ہی منسلک رکھا جائے مری سے الحاق غیر فطری ہو گا ۔