بارشوں کے بعد شدید سردی
چکوال (نامہ نگار )بارشوں کے بعد شدید سردی کے باعث مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا، مچھلی فروشوں نے بھی دام بڑھا دئیے، تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد چکوال شہر میں شدید سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔جس کے بچاؤ کے لیے عوام نے مچھلی کی طرف رجوع کرلیا ہے جس کے باعث مچھلی کی مانگ میں سخت اضافہ ہوگیا ہے اور دوسری طرف منافع خور دکانداروں نے بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شرو ع کررکھا ہے، چکوال کے مقامی ڈیموں کی مچھلی کو دریائی مچھلی قرار دے کر مہنگے داموں فروخت کیاجارہاہے،عوام نے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔