سنی تحریک کی اپیل پر ملک گیر یو م تحفظ ختم نبو ت منا یا گیا
کراچی(خصو صی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی اپیل پرجمعہ کو ملک گیرتحفظ ختم نبوت کے طورپر منایا گیا ،کراچی سمیت ملک بھر میں ریلیاں ،مظاہرے ہوئے اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں ختم نبوت کے تحفظ کیلئے قرار دادیں منظور کی گئی ،فیص آباد میں دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا گیا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نظریہ اسلام کا تحفظ کرنا مسلمانوں کا ایمانی فرض ہے ۔قرضے لینے والے حکمرانوں کی زبانوں پر مغرب کا تالا لگا ہے حکومتی مشینری کا دھرنے کے مظاہرین پر استعمال کیا گیا تو اس کے نتائج کے ذمہ دار حکمران ہونگے ،ختم نبوت کے تحفظ کیلئے پر امن احتجا ج اور دھرنا جمہوری حق ہے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ ختم نبوت کے آئین سے متصادم قوانین بنانے کے خلاف ازخود نوٹس لیکر ملزمان کو انجام تک پہنچایا جائے ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پنجاب میں مختلف ریلی مظاہروں سے مو اصلا تی خطا ب کر تے ہوئے کیا ، ثر وت اعجا ز قادری نے کہا کہ عوا م کے حقو ق کا استحصال کر نیو الو ں کو عوام آئندہ انتخا بات میں مستر د کر دینگے ، پاکستان کو اسلا می و فلا حی ریا ست بنا نے کے لئے جد وجہد جار ی رکھیں گے۔
یو م تحفظ ختم نبو ت