پنجوانہ میں کارپٹ روڈ کیلئے 2کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی
حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پنجوانہ میں کارپٹ روڈ کیلئے 2کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا اٹک میں ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کو عوام مسترد کردینگے 2008کے بعد این اے57کے کونے کونے میں کارپٹ سڑکیں ،نکاسی آب ،سوئی گیس حضرو و اٹک کے قبرستان کیلئے 100کنال سے زیادہ کی زمین حاصل کی گئی اٹک میں صحیح ترقی2008کے بعد ہوئی جو زمین پر نظر آ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے قریبی عزیز کے انتقال کی تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،شیخ اجمل محمود،چیئرمین یونین کونسل فورملی یاسر زمان خان ،کونسلر سعید الرحمن،طلال بٹ بھی موجود تھے ۔