فرانس سے 36 طیاروں کے حصول کا سمجھوتہ بھارت میں تنازعہ کا شکار ہو گیا
اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) بھارتی فضائیہ کے لئے فرانس سے رافیل قسم کے 36 طیاروں کے حصول کے لئے ہونے والا سمجھوتہ بھارت میں تنازعہ کا شکار ہو گیا ہے کانگریس کے نائب صدر رہول گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ فرانس سے طیاروں کے حصول میں وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ وزیراعظم مودی ایک دوست بزنس مین کے بیٹے کی کمپنی کو فیور کر رہے ہیں۔ ادھر بھارتی وزیر دفاع نے ایک پریس کانفرنس میں ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ فرانسیسی طیاروں کے حصول کے سلسلے میں کسی قسم کی کرپشن نہیں کی گئی اس ضمن میں ہونے والا سمجھوتہ بالکل شفاف ہے۔
بھارت تنازعہ