حکومت حزب اقتدار کے بنچوں پر ارکان کی حاضری یقینی بنائے‘ شیریں مزاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت حزب اقتدار کے بنچز پر ارکان کی حاضری کو یقینی بنائے۔ ایوان کی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان نے قرارداد منظور کی ہے کہ بیرون ملک سے جس سطح کی شخصیت آئے گی اسی سطح کے حکومتی عہدیدار اس سے ملاقات کیا کریں گے۔ مگر گزشتہ دنوں امریکی وزیر خارجہ آئے تو ان کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جو درست نہیں ہے۔ دریں اثناء وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے ایوان میں کہا کہ حکومت سرکاری دفاتر میں معذور افراد کی آمدورفت میں آسانی کے لئے ریمپ بنانے کے بل کی حمایت کرتی ہے۔
شیریں مزاری