متحدہ کا ایم این اے 3 قائمہ کمیٹیوں سے فارغ، کیوں نکالا؟ سلمان بلوچ
اسلام آباد(صباح نیوز) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو تین قائمہ کمیٹیوں سے نکال دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان مجاہد کی جگہ کشور زہرہ، شیخ صلاح الدین اور علی رضا عابدی کو کمیٹیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کام کشور زہرہ اور شیخ صلاح الدین نے کیا ہے۔رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار ان تمام تر معاملات سے نہ صرف لا علم ہیں بلکہ حیران بھی ہیں۔ سلمان مجاہد بلوچ کو نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، میری ٹائم افیئرز اور داخلہ کی کمیٹیوں سے نکالا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سلمان مجاہد بلوچ نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا ہے کہ یہ تبدیلیاں انہیں بتائے بغیر کی گئی ہیں۔ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اس کا بھی جواب انہوں نے خط لکھ کر طلب کیا ہے۔
سلمان بلوچ