عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لاہور سول عدالت میں پیش ہو گئ
لا ہور (اپنے نامہ نگارسے )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لاہور سول عدالت میں پیش ہو گئے۔ عدالت نے شیخ رشید کی حاضری لگانے کے بعد کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ہے۔ پارٹی آفس کا کرایہ نہ دینے کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ر شید لاہور کے سول جج عقیل احمد جنجوعہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شیخ رشید کی حاضری لگانے کے بعد کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ سول عدالت نے ڈیوس روڈ کے پلازہ میں پارٹی آفس کے لیے حاصل کی گئی جگہ کا کرایہ ادا نہ کرنے کے دعویٰ پر شیخ رشید اور دیگر عہدیداروں کو طلب کر رکھا تھا۔ عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو تحریری جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔
شیخ رشید/ سول عدالت