ایف بی آر نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے بیٹے کو ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کر دیا
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے بیٹے کو ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق علی ترین فاروقی پلپ ملز کے ڈائریکٹر ہیں اور سال 1999، 2000 اور 2009 میں انکم ٹیکس کی مد میں 72 لاکھ 29 ہزار 8 سو 75 روپے کے نادہندہ ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹس میں علی ترین کو ٹیکس واجبات جمع کرانے کے لیے 15 روز کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر مقررہ مدت میں ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تو ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔
علی ترین