عالمی عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم کا کیس تیار کر لیا
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) جرائم کی بین الاقوامی عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم کا کیس تیار کر لیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق تحقیق کے لئے 18 ججوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ عدالتی تحقیق امریکی افواج اور طالبان سے متعلق کی جائے گی۔ جرائم کی عالمی عدالت 123 ممالک پر اختیار سماعت رکھتی ہے۔