تنزانیہ میں مسافرجہازگرکرتباہ پائلٹ سمیت 11افرادہلاک
بخارسٹ(این این آئی)تنزانیہ میں ایک مسافر جہاز حادثے کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہاز شمالی تنزانیہ میں ایک سیاحتی مقام کی طرف رواں دواں تھا کہ اسے حادثہ پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والا یہ جہاز ایک سفاری کمپنی کی زیر سرپرستی میںاپنے آپریشنز سر انجام دے رہا تھا۔بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کی خاطر تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔