کویت میں پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی افضل نور انتقال کرگئے
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے)پاکستان پیپلز پارٹی کویت کے بانی اور ذوالفقار علی بھٹو کے دیرنہ ساتھی حاجی محمد افضل نور گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں انتقال کرگے۔حاجی محمد افضل نور نے کویت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور کویت بھر میں کارکن اکٹھے کیے جب ذوالفقار علء بھٹو کو پھانسی دی گئی تو یہاں احتجاجی جلوس نکالا اور جنرل ضیاء الحق کے دورہ کویت میں تقریر کے دوران بار بار مداخلت کرتے رہے جس پر ضیاء الحق نے پاکستان آنے پر پابندی لگادی تھی۔