القاعدہ نے انڈین نوجوانوں کی بھرتی کیلئے مقامی زبانوں میں لٹریچر کی اشاعت شروع کر دی‘ بھارتی میڈیا کا واویلا
نئی دہلی (آئی این پی) القاعدہ نے بھارت میں ہندی، تامل اور بنگالی زبان میں لٹریچر کی اشاعت شروع کردی ، القاعدہ کے لٹریچر کی منظم انداز میں اشاعت اور بھرتیوں کیلئے باقاعدہ مہم کے آغاز نے بھارت سرکار کو ہلا کررکھ دیا اور لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق القاعدہ نے بھارت میں پنجے گاڑنے کے لئے نظریاتی مواد کو مقامی زبانوں میں ترجمہ کرکے رسالوں، تقاریر اور واقعات کا آن لائن اجرا کیا ہے۔