حزب اللہ کو غیر مسلح کئے بغیر لبنان مستحکم نہیں ہوگا: سعودی عرب
ریاض (این این آئی) سعودی وزیر خارجہ عاد ل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کئے بغیر لبنان مستحکم نہیں ہوگا۔ اسے نہتا کرنا ضروری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں الجبیر نے بتایا کہ حزب اللہ پر دباؤ ڈالنے اور مناسب وقت پر اس سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے اتحادی ممالک کے ساتھ صلاح و مشورہ ہو رہا ہے۔ ہم حزب اللہ کی دشمنی کا جواب دیں گے۔ پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے۔ ایران کی دشمنی کا بھی جواب دیا جائے گا۔ الجبیر نے کہا یمن کے انسانی حالات اس قدر بگاڑ دیئے ہیں کہ بعض علاقوں میں قحط کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔