اوکاڑہ: ریلوے کراسنگ عبور کرتے یونیورسٹی کی طالبہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
اوکاڑہ/ رینالہ خورد/ اختر آباد ( نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) یونیورسٹی کے طالبہ ٹرین کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس جا رہی تھی کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن اوکاڑہ کے قریب ایم ایس سی کی طالبہ نبیلہ دختر مختار احمدسکنہ14ون ایل ریلوے کراسنگ عبورکرتے ہوے اس کی زد میں آگئی جو جاں بحق ہوگئی۔