ملک کو درپیش مسائل کا حل آبا دی کو کنٹرول کرنے میں ہے: مختار ملک بھرت
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر بہبود آبادی مختار احمد ملک بھرت نے کہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز اور افراد معاشرہ کو بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلیے اپنی خدمات فراہم کرناہونگی اس سلسلے میں مذہبی سکالرز بھی بنگلہ دیش کی طرح اپنا فرض ادا کریں تاکہ آنے والے دور میں ممکنہ خدشات سے بچا جاسکے۔ اس وقت پنجاب کے ہر کونے میں ماں،باپ اوربزرگوں کو رشتہ اور عمر کی نوعیت کے اعتبار سے بہبودآبادی کے خصوصی پروگرام کے تحت پیغامات دئیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا ۔