Waqt News
Thursday | December 12, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  •  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی سعودی ہم منصب  سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،علاقائی و عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم کی اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کے  انتخاب کو نہایت شفاف عمل سے  یقینی بنانے کی ہدایت
  • وزیر اعظم عمران خان سے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آفیشلز کی  ملاقات
  • کالے کوٹ پہنے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا۔  فردوس عاشق اعوان 
  • وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت 
  • اپوزیشن لیڈر کا  سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ
  • نیب میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، ترجمان کو 3 سال کی توسیع
  • وزیراعظم عمران خان رواں ماہ 4 ممالک کا دورہ کریں گے. ذرائع
  • جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے.وزیراعظم عمران خان
  • راولپنڈی ٹیسٹ،5وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا کے 202رنز
  • ایتھوپیائی وزیر اعظم سمیت 15 افراد کو نوبیل انعام دے دیا گیا
  • قانون ہاتھ میں لینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔معاون خصوصی اطلاعات
  • نیب نے مختلف انوسٹی گیشنز اور چار انکوائریوں کی منظوری دے دی۔
  • احتساب عدالت کا شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
  • بھارتی شہریت سے متعلق نئی قانون سازی مسلمانوں کو تنہا کرنے کی مذموم سازش ہے:صدر
  • کوئٹہ: پشتون آباد میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، 5 افراد جھلس کر زخمی
  • ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی
  • شام میں ایران میزائل اور خطرناک ہتھیار ذخیرہ کر رہا ہے۔ امریکہ کا انکشاف
  • میانوالی، ٹریفک حادثہ ،1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
  • گھوٹکی، سات سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل
  • ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی کراچی میں مصروفیات
  • بغداد میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان خونی جھڑپیں
  • ویتنام ، رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک
  • شہریت ترمیمی بل بھارتی آئین پر حملہ ہے:راہول گاندھی
  • افغانستان :امریکی بیس کے باہر دھماکا ،5افراد زخمی
  • میانمارکی رہنماآنگ سان سوچی اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف میں پیش
  • بحری اڈے پر حملہ: امریکا میں زیر ترتیت 175 سعودی ہوا باز طالبعلم گراونڈ
  • بھارت :متنازعہ بل پر مظاہرے،کاروباری مراکز بند
  • راولپنڈی ٹیسٹ:سری لنکا کے خلاف پوری قومی ٹیم کا ڈیبیو
  • فیصل جاوید کا قومی ٹیم کو سری لنکا کی مہمان نوازی کے بجائے میچ جیتنے کا مشورہ

معاشی ترقی میں علاقائی تجارت کی اہمیت

Nov 18, 2017 3:49 AM, November 18, 2017
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
معاشی ترقی میں علاقائی تجارت کی اہمیت

آج کے دور میں ملکوں اورمعاشروں کی ترقی ، تعمیر اور فلاح کا دارومدارانکے پڑوسی اور علاقائی ممالک کے ساتھ بہتر ومثالی تعاون کے ساتھ جڑا ہوا ہے اوراگر قریبی وعلاقائی ممالک کے ساتھ باہم تعمیری و مثبت تعلقات ہوں تو یہ دونوں ممالک کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوتے ہیں۔ اسی طرح سے علاقائی تجارت کے فوائدسے بھی کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا کیونکہ علاقائی تجارت کی وجہ سے ممبرممالک کے درمیان باہمی تعاون سے وہ ایک دوسرے کے کئی معاملات میںساتھ دیتے ہیں جن میں، سیاسی ،سماجی معاشی اور دفاعی معاملات بھی شامل ہوتے ہیں ۔

ضرور پڑھیں: افغانستان:مارٹرحملے میں 4بچے ہلاک

علاقائی تعاون کی اہمیت کو ہی تسلیم کرتے ہوئے 21جولائی 1964 میں ایران ، پاکستان اور ترکی نے مل کر ایک تنظیم کی بنیاد رکھی تھی جس کا نام ریجنل کوآپریشن فار ڈویلپمنٹ (RCD) رکھا گیا تھا جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان ثقافتی ، سماجی اور معاشی تعاون کو فروغ دیا جانا تھا۔ اس تنظیم کو 1979میں ختم کردیا گیا اور اسکی جگہ پر 1985 میںتنظیم برائے معاشی تعاون (ECO)کا وجود عمل میں لایا گیا جس میں سات نئے رکن شامل کئے گئے جن میں افغانستان، آذربائیجان ، قازقستان ،کرغستان ،ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ایسے طریقے کار وضع کرنا ہے جس کے نتیجے میں رکن ممالک کی ترقی میں اضافہ کیا جائے، باہمی تجارت کو بڑھایا جائے اور سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے ۔

مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے جو فائدہ اٹھانا چاہیے تھا وہ ہم اب تک اٹھا نہ سکے ہیں ۔ حالانکہ اس تنظیم کے تقریباً تمام رکن ممالک تیل ، گیس اور دیگر معدنی ذخائر سے مالامال ہیں ۔ وسطی ایشیائی ریاستیں مثلاً کرغستان ،تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان وغیرہ کی سرحدیں مشترکہ زرعی اجناس کی کاشت سے جڑی ہوئی ہیں ، ترکی اور ایران کے درمیان تجارت کا معاہدہ شامل ہے اورپاکستان کے ترکی ، ایران اور افغانستان کے ساتھ بھی آزاد تجارت کا معاہدے موجود ہے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی شامل ہے مگر ہم امریکی ویورپی دبائو اورامریکی ویورپی خوشنودی حاصل کرنے کی تگ ودو میں ہی لگے رہے ہیں اسی لئے اب تک ECO کے پلیٹ فارم سے ہم کچھ حاصل نہیں کرپائے حالانکہ وسطی ایشیائی ریاستیں خصوصاً قازقستان اور ترکمانستان جو تیل و گیس کے ذخائرسے بھرپور ہیں ان کومشرق بعید تک براستہ پاکستانی بندرگاہوں کے سہولت دی جاسکتی ہے اور جو ECO کے چارٹر میں بھی شامل ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کا ایک روشن باب کھل سکتا ہے مگر ہمارے ارباب اختیار اس کیلئے اب تک کوئی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کرپائے ہیں۔

اسکے برعکس امریکی ویورپی ممالک ایشیائی خطے میں ہر معاملے میںبھارت کو ترجیح دے رہے ہیں چاہے وہ معاشی معاملہ ہو یا دفاعی معاملہ ۔علاقائی تعاون کے حوالے سے ایک امید افزاخبر یہ ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ دنوں ایران کادورہ کیا جس میںانہوں نے ایران کی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزیدبڑھانے کا اعادہ کیا۔ میں سمجھتا ہوں موجودہ حالات میں یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے ایران کے ساتھ دفاعی اور معاشی تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔ اسکے علاوہ اچھی خبر یہ ہے اس دورے کے دوران ایران نے ایک بار پھرپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کی ہے، جس منصوبے کوہم نے امریکی دبائو کے باعث سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے داخل دفتر کردیا گیا تھاحالانکہ یہ گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے کے پایہ تکمیل ہونے سے پاکستان میں توانائی کی کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

اسکے علاوہ افسوس کی بات یہ ہے کہECOکے پلیٹ فارم کے باوجود پاکستان کے تجارتی تعلقات ECO کے رکن ممالک سے بہت کم ہیں مثلاً ایران پاکستان کا دوطرفہ تجارت کا حجم انتہائی کم یعنی صرف 29.24ملین ڈالرز ہے جس میںپاکستان کی برآمدات29ملین اور درآمدات 0.24 ملین ہے جبکہ بھارت کی ایران کو برآمدات 5.4 ارب ڈالرزاور بنگلہ دیش کی ایران کیلئے برآمدات 50.25 ملین ڈالرزہیں ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ECO کے رکن ہونے کے باوجود ہم معاشی طور پر اپنے تنظیم کے ہی رکن ممالک سے فائدہ نہیں اٹھاسکے۔

ضرور پڑھیں: ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم ابرآلودرہنے کاامکان ہے

ایک خوش آئند خبر یہ بھی ہے کہ گذشتہ دنوں گورنر سندھ محمد زبیر نے" رائزنگ پاکستان ایکسپوزیشن" میں شرکت کرنیوالے ترک سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کا نمائش میں شرکت کرنے اوربھرپور سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی ،معاشی اور اقتصادی حالات میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعاون کو مزید بڑھائیں گے ۔

اس وقت پاک ترک باہمی تجارت 554ملین ڈالرز ہے جس میں پاکستان کی برآمدات 249ملین ڈالرزاور درآمدات 305ملین ڈالرز ہے مگر اس میں تقریباً تین گنا اضافہ اب بھی ممکن ہے کیونکہ بھارت ترکی کی باہمی تجارت 6.409ارب ڈالرز ہے جس میں سے 655ملین ڈالرز کی بھارتی برآمدات شامل ہے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ترکی کے ساتھ تجارت خصوصاً برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ گذشتہ دنوں آئے ہوئے ترک نمائندوں نے پاکستان سے تجارت بڑھانے اور بڑی سرمایہ کاری کرنے کا واضح اشارہ دیا ہے جس سے امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان کی ترکی کے ساتھ تجارت اور برآمدات میں اضافے ہونے کا امکان ہے ۔

اسکے علاوہ ECOکے دیگر رکن ممالک کے ساتھ تجارت کا جائزہ لیں تو پاک افغان باہمی تجارت کا حجم 2.7ارب ڈالرز تھا جو کم ہوکر 1.5ارب ڈالرز ہوچکا ہے جس کی بڑی وجہ معتبر ذرائع کیمطابق بھارت کا افغانستان میں اثرورسوخ اور اسمگلنگ بھی ہے جبکہ اعدادوشمار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 2.5ارب ڈالرز مالیت کی اشیاء کی اسمگلنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو بھاری خسارہ ہورہا ہے اور اسکی روک تھام انتہائی ضروری ہے ۔آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کی باہمی تجارت کا حجم17.1ملین ڈالرز ہے ، قازقستان کے ساتھ 42.05ملین ڈالرز ہے ، کرغستان کے ساتھ 0.553 ملین ڈالرزہے، تاجکستان کے ساتھ 13.65 ملین ڈالرز ہے ، ترکمانستان کے ساتھ 5.93ملین ڈالرز ہے اور ازبکستان کے ساتھ پاکستان کی باہمی تجارت کا حجم 5.58 ملین ڈالرز ہے جبکہECOکے ان تمام رکن ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں ۔ اس لئے اگر ہم معاشی تعاون تنظیم( Economic Cooperation Organization) کے پلیٹ فارم سے کوشش کریں اور رکن ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے پر توجہ دیں تو اپنے ملک کی معیشت کو ترقی کی راہوں پر ڈال سکتے ہیں ۔

اسکے علاوہ ECOممالک سے اپنے تجارتی ، معاشی اور سیاسی تعلقات مضبوط کرنے کی وجہ سے ہمارا حریف بھارت جس طرح افغانستان ، ایران اور ترکی میں اپنا اثر ورسوخ بڑھارہا ہے اسکی روک تھام بھی ممکن ہوسکے گی ۔علاقائی تعاون کے حوالے سے ہمارے دوست ملک چین کے ساتھ ہمارے انتہائی دوستانہ اوربرادرانہ معاشی وسیاسی تعلقات ہیں اور سی پیک اسی بے مثال دوستی کی روشن دلیل ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ امریکی ویورپی دبائو، خوشنودی اورنام نہاد دوستی کو ایک طرف رکھ کر اپنے ملک کے مفاد میں فیصلے کریں اور قریبی اور علاقائی ممالک کے درمیان کو تجارت کو فروغ دینے کی سعی کریں کیونکہ امریکہ کو بس اپنا مفاد عزیز ہے اور وہ ہماری تجارت کو بڑھانے کے بجائے صرف اور صرف ڈو مور کی گردان کئے جارہاہے ۔اس کے علاوہ امریکہ اپنی دھونس ودھمکیوں کے زور پر اورعالمی مالیاتی اداروں کے ذریعے پاکستان پر دبائو دردبائو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ ہم سب کچھ جاننے کے باوجودقرضوں و امداد کی دلدل میں دھنسے جارہے ہیںاس لئے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اپنے قریبی ممالک کے ساتھ معاشی سرگرمیاں بڑھائے ، اپنی برآمدات بڑھانے کی کوشش کرے ، درآمدات میں کمی لائے ، قرضوں و امداد کی پالیسیوں سے باہر آئے اور اپنے وسائل پر بھروسہ کرے اسی صورت میں پاکستان کی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

شیخ منظر عالم


مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    May 21, 2018 | 15:55
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
متعلقہ خبریں
  • پشاور میں سرکاری اسکولوں کی طالبات کے لیے عبایا اور گاؤن ...

    Sep 16, 2019 | 21:01
  • کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے پر آگیا ہے,مجھے اپنی معاشی ٹیم پر ...

    Nov 23, 2019 | 14:48
  • وزیراعظم عمران خان سے سینر اینکرز کی ملاقات،فضل الرحمان کے ...

    Oct 23, 2019 | 19:19
  • حکومتی پالیسیوں کیخلاف تاجروں کااسلام آباد میں دھرنا، ...

    Oct 09, 2019 | 21:07
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی سعودی ہم منصب  سے ملاقات، ...

    Dec 11, 2019 | 23:51
  • وزیر اعظم کی اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی ...

    Dec 11, 2019 | 23:43
  • وزیر اعظم عمران خان سے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آفیشلز کی  ملاقات

    Dec 11, 2019 | 23:39
  • کالے کوٹ پہنے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا۔  فردوس عاشق ...

    Dec 11, 2019 | 23:32
  • وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ...

    Dec 11, 2019 | 23:18
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • سری لنکا شکریہ!!!!

    Dec 11, 2019
  • کروڑوں تنخواہیں لینے والوں نے کرکٹ کابیڑہ غرق کر ...

    Dec 11, 2019
  • ’’شہ رگ ‘‘ کے بارے میں بے اعتنائی

    Dec 11, 2019
  • جہاد لیکن کس قیمت پر

    Dec 11, 2019
  • بھارت کے متعصب فیصلے، خطے کے امن کیلئے خطرہ!!!!

    Dec 11, 2019
  • 1

    وزیراعظم عمران کی جمہوری طرز حکمرانی کی وکالت اور سیاسی محاذآرائی کی تلخ ہوتی فضا

  • 2

    مخدوم شاہ محمود کا بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ

  • 3

    اورنج ٹرین کا ٹرائل رن

  • 4

    علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو بڑا خطرہ بھارتی عزائم سے لاحق ہے

  • 5

    پاک روس 9‘ارب ڈالرکے دفاعی معاہدوں کا امکان

  • 1

    بدھ‘ 13 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 11 ؍ دسمبر 2019ء

  • 2

    منگل‘ 12 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 10 ؍ دسمبر 2019ء

  • 3

    پیر ‘ 11 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 9 ؍ دسمبر 2019ء

  • 4

    اتوار‘ 10؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 8؍ دسمبر 2019ء

  • 5

    ہفتہ‘ 9؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 7؍ دسمبر 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں

    Dec 11, 2019
  • جنونی مودی کا ‘‘ریپ ستان‘‘

    Dec 11, 2019
  • عبرت ناک

    Dec 11, 2019
  • ٹرمپ اِن ٹربل

    Dec 10, 2019
  • ہاتھ الٹا گھما کر کان پکڑنے کی کوشش

    Dec 10, 2019
  • فردوس

    Dec 11, 2019
  • تلخ حقیقتیں

    Dec 11, 2019
  • یک طرفہ محبت

    Dec 11, 2019
  • گھبرانے کی نہیں صبر کی ضرورت ہے

    Dec 11, 2019
  • دسمبر میںوفات پانے والی علمی ادبی شخصیات

    Dec 11, 2019
  • 1

    حکومت انصاف فراہم کرے

  • 2

    آ ئی جی پولیس پنجاب کی توجہ کیلئے

  • 3

    اتنا نہ بڑھا پاکی ٔ دامن کو

  • 4

    صفائی کی ناقص کارکردگی

  • 5

    آپکا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اللہ کے حضورجوابدہی!

  • 2

    حضرت عتبہ بن غزوان کا ایک خطبہ

  • 3

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۵)

  • 4

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ(۴)

  • 5

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۳)

  • 1

    عزائم اور مقاصد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    مسلم قوم

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    مسلم لیگ

  • 1

    بانگِ درا

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    بانگِ درا

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    سعودی عرب، پورے خاندان کےلئے ایک فائنل ایگزٹ ویزا

  • 2

    روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • 3

    بھارت:بد اعتقادی کی انتہا،6سالہ بچے کو بھگوان کا درجہ دے کرپوجا شروع کر دی

  • 4

    تھپڑ کھانے کے بعد عائزہ خان کا ردعمل آگیا

  • 5

    نازی آنٹی بھی خلد آشیانی

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 3

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 4

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 5

    ہریانہ:شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group