شاہ سلمان کو فون‘ ترقی قومی سالمیت: سعودی عرب کیساتھ ہیں: چینی صدر
بیجنگ (آئی این پی) چین، سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر ترقی کے عمل اور قومی سالمیت کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، چین کا سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعاون کا عزم کبھی متزلزل نہیں ہو گا،دو طرفہ سٹرٹیجک مفاد انتہائی گہرا ہے۔ چینی صدر ژی جن پنگ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گذشتہ روز ٹیلیفون کیا اور کہا کہ چین، سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر ترقی کے عمل اور قومی سالمیت کی کوششوں کی۔ علاقائی سطح پر سعودی عرب، ایران، لبنان اور یمن میں کشیدگی کے تناظر میں یہ یقین دہانی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مبصرین اس بیان کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ چینی صدر نے سعودی شاہ کو مزید کہا کہ چین کا سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعاون کا عزم کبھی متزلزل نہیں ہو گا۔دونوں ممالک مابین سٹرٹیجک مفاد انتہائی گہرا ہے۔دنوں ملکوں کی قیادت اور حکومتوں کے درمیان گہرے مراسم کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر شی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اور سعودی عرب وسیع تر شراکت دار ہیں۔ وزیر اعظم سعد الحریری کے استعفیٰ جیسے معاملات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔یمن کی آئینی حکومت کی حمایت اور تحفظ کی خاطر سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج ایران نواز حوثی باغیوں کو دو برسوں سے نشانہ بنا رہی ہے۔