چوہدری برادران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب
لاہور (خصوصی رپورٹر) نیب لاہور نے چوہدری برادران اور ان کی فیملی کے اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے بنکوں سمیت مالیاتی اداروں‘ ایل ڈی اے اور دیگر ترقیاتی اداروں لاہور‘ گوجرانوالہ‘ گجرات اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کی ریونیو سٹیٹ بنک اور دیگر بنکوں کو ایک خط بھجوایا ہے جس میں ’’چودھریوں‘‘ کے اثاثوں اور جائیدادوں کے بارے میں استفسارات کئے گئے ہیں۔ نیب ذذرائع نے بتایا ہے کہ ’’چودھری صاحبان‘‘ نے نیب کی سابقہ پیشی میں جو اثاثے ظاہر کئے تھے اگر ان کے علاوہ مزید اثاثوں کا سراغ ملا تو پھر نیب ’’چودھریوں‘‘ کو طلب کر سکے گا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چودھری برادران کے 1985ء سے اب تک کے اثاثہ جات کی تفصیلات دی جائیں۔ 1985ء سے اب تک جو جائیداد خریدی اور بیچی گئیں ان کا ریکارڈ بھی دیا جائے۔ اثاثہ جات کی تفصیلات 23 نومبر تک فراہم کی جائیں۔
چودھری برادران