ڈاکٹر عاصم پیپلزپارٹی کراچی کی صدارت سے مستعفی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے پیپلز پارٹی کراچی کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا اور سابق صدر آصف علی زرداری کو فون کرکے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ علالت اور سرجری کے باعث کام نہیںکرسکتے اور علاج کیلئے بیرون ملک جا رہے ہیں اور عام کارکن کی حیثیت سے کام کریں گے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے گذشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین نے گذشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی۔ جس کے بعد ان کے پارٹی قیادت خصوصاً فریال تالپور سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے داکٹر عاصم حسین کی پارٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج معالجے کے بعد وطن واپسی پر پارٹی میںاہم ذمے داریاں سونپی جائیں گی ۔ پیپلز پارٹی کے زرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کومتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ایم این اے فریال تالپور سے اختلافات کے باعث کراچی ڈویژن کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور اس ملاقات کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین سے وضاحت طلب کی گئی تھی جس پر ڈاکٹر عاصم حسین نے قیادت پر واضح کردیا تھا کہ وہ بحیثیت صدر پی پی پی کراچی ڈویژن ملاقات کی تھی جس پر پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے معاملے پر پیپلزپارٹی سندھ خصوصاًکراچی ڈویژن کی قیادت دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے ۔پیپلز پارٹی کے زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملکی موجودہ صورتحال سیاسی صورتحال میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ سے ملاقات کا نوٹس لیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم مستعفی