انسانی سمگلنگ کیس میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے انسانی سمگلنگ کیس میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاضی امین نے صغیر احمد کی درخواست پر سماعت کی. لاپتہ شہری کے والد نے موقف اختیار کیا کہ میرے بیٹے کو غیر قانونی طور پر یونان بھیجا گیا جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں۔جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا اسلم بیرون ملک جانے کے بعد مسلسل والدین سے رابطہ میں ہے. درخواستگزار کے وکیل نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت ملزم کی ضمانت منظور کرے. عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔