رکشہ الٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی
لاہور (نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ میں تیز رفتار رکشہ بے قابوہوکر الٹنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ جی ٹی روڈ کے قریب رکشہ تیز رفتار ی کے باعث بے قابوہو کرالٹ گیا۔جس سے رکشہ سوار 25سالہ صائمہ ،30سالہ فریاد اور 45سالہ ریاض شدید زخمی ہوگئے ہیں۔